Breaking News

امریکی نائب وزیرخارجہ 7 اکتوبر کو 2روزہ دورے پرپاکستان پہنچ رہی ہیں

اسلام آباد : امریکی نائب وزیرخارجہ شرمن 7اکتوبر کو 2روزہ دورے پرپاکستان پہنچ رہی ہیں، اپنے دورے کے دوران وہ پاکستانی سول وفوجی قیادت سے ملاقاتیں کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور سفارتی روابط میں مزید بہتری آنے لگی ، امریکی نائب وزیرخارجہ شرمن 7اکتوبر کو 2 روزہ دورے پرپاکستان پہنچ رہی ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ نائب وزیرخارجہ شرمن 4ملکی دورے کے آخری مرحلے میں پاکستان آئیں گی، اپنے دورے کے دوران نائب وزیرخارجہ سول وفوجی قیادت سےملاقاتیں کریں گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ نائب وزیرخارجہ سوئٹزرلینڈ، ازبکستان اور بھارت بھی جائیں گی۔

گذشتہ ماہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رابطے میں امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے پاک امریکا بہتر تعلقات اور مشترکہ مفاد کیلئے تعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔

ترجمان پینٹاگون کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر دفاع نے پاک امریکا تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

The post امریکی نائب وزیرخارجہ 7 اکتوبر کو 2روزہ دورے پرپاکستان پہنچ رہی ہیں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/39JlADg

No comments