سعودی ایئرلائن ایک بار پھر بازی لے گئی!
ریاض: سعودی ایئرلائن(السعودیہ) نے دوسری مرتبہ ’ورلڈ بیسٹ فضائی کمپنی ایوارڈ’ حاصل کرلیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے اپنی بہترین فضائی سفری سہولت کی بدولت ’ورلڈ بیسٹ فضائی کمپنی ایوارڈ‘ 2021 حاصل کیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایئرپورٹس اور فضائی کمپنیوں کی کارکردگی اور سہولتوں کا جائزہ لینے والی خصوصی کمپنی ’اسکائی ٹریکس‘ کی جانب سے ایوارڈز کا اہتمام کیا گیا، السعودیہ بڑا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔
سعودی ایئرلائن نے 2021 کے دوران فضائی کمپنیوں میں 26 ویں پوزیشن حاصل کی اس میں 31 درجے بہتری آئی ہے، السعودیہ نے ورلڈ بیسٹ فضائی کمپنی کا اعزاز عالمی رائے شماری کے ذریعے حاصل کیا۔
اسکائی ٹریکس کے جائزے میں 100 سے زیادہ ملکوں کے 13 ملین سے زیادہ مسافروں نے حصہ لیا۔
خیال رہے کہ السعودیہ نے یہ ایوارڈ اپنی تاریخ میں دوسری بار حاصل کیا، پہلی بار 2017 میں یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا، اُس وقت السعودیہ کی پوزیشن 82 ویں تھی۔
سعودی عریبین ایئرلائنز کے ڈائریکٹر جنرل انجینیئر ابراہیم العمر نے اہم کامیابی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا اس کا سہرا اعلیٰ قیادت کے سر جاتا ہے جو السعودیہ کی سرپرستی کررہی ہے۔
The post سعودی ایئرلائن ایک بار پھر بازی لے گئی! appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3zOUlBN
No comments