Breaking News

دنیا کی سب سے بڑی فارمولا ون کار

سعودی عرب میں ہونے والی فارمولا ون ریس کی پروموشن کیلئے دنیا کی سب سے بڑی لیگو فارمولا ون کار تیار کی گئی ہے، حیران کن طور پر انتظامیہ نے اس کار کو پانچ لاکھ بلاکس سے تیار کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی آٹو موبائل اینڈ موٹر سائیکل فیڈریشن کی جانب سے ساحلی شہر جدہ میں فارمولا ون گراں پری کا انعقاد کیا جارہا ہے، دسمبر میں شیڈولڈ اس ایونٹ کی پروموشن کےلیے لیگو کار تیار کی گئی ہے۔

پروفیشنل لیگو بلڈرز کی مدد سے جدہ کے ایک مال میں دنیا کی سب سے بڑی لیگو فارمولا ون کار تیار کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

اس سے قبل فیراری کار کو تین لاکھ پچاس ہزار لیگو بلاکس سے تیار کیا گیا تھا جب کہ فارمولا ون کار کو پانچ لاکھ لیگو بلاکس سے تیار کیا گیا ہے۔

The post دنیا کی سب سے بڑی فارمولا ون کار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3mbAlo4

No comments