Breaking News

قرض حسنہ اسکیم: نوجوانوں کیلئے خوشخبری

لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں نوجوانوں کے لیے قرض حسنہ اسکیم شروع کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے سابق صدرچیمبرآف کامرس ملتان نے ملاقات کی اس موقع پر جنوبی پنجاب میں صنعت، لنگر خانوں اور دیگر فلاحی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عثمان بزدارنے ملتان میں نوجوانوں کے لیے قرض حسنہ اسکیم شروع کرنے پر اتفاق کیا۔ ملتان اور ڈی جی خان میں مزید لنگر خانے قائم کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ کو سولر پاور واٹر فلٹریشن پلانٹس پراجیکٹس سے آگاہ کیا گیا۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ چھوٹے اور درمیانے صنعت کاروں کو مراعات اور مواقع دیں گے، نوجوانوں کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مظفرگڑھ انڈسٹریل اسٹیٹ کو خصوصی اکنامک زون کا درجہ دیا جائے گا۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔ بزدار نے ملتان میں 11فلٹریشن پلانٹ کی بحالی پر اظہار مسرت کیا۔

The post قرض حسنہ اسکیم: نوجوانوں کیلئے خوشخبری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3zTe8Ag

No comments