سعودی عرب: گاڑی مالکان اور ڈرائیوروں کیلئے اچھی خبر
ریاض: سعودی عرب کے آن لائن پلیٹ فارم ‘ابشر’ پر ڈرائیوروں اور گاڑی مالکان کیلئے کئی سہولیات موجود ہیں۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ ’ابشر‘ ایپ سے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ٹریفک دفاتر سے رجوع کیے بغیر دس کام آن لائن انجام دینے کی سہولت میسر ہے۔
ابشر پلیٹ فارم نے ایپ کے ذریعے انجام دیے جانے والے دس کاموں کی تفصیلات جاری کی ہیں۔
محکمہ ٹریفک نے بتایا کہ مملکت میں سعودی شہری اور غیرملکی ڈرائیونگ لائسنس اور وہیکل رجسٹریشن کی تجدید آن لائن مذکورہ ایپ کے ذریعے کراسکتے ہیں۔
اسی طرح گاڑیوں کی خرید وفوخت آن لائن ممکن ہے۔ ڈرائیونگ کا مختار نامہ آن لائن جاری کرایا جاسکتا ہے
سعودی عرب میں ٹریفک خلاف ورزیوں سے متعلق معلومات آن لائن لی جاسکتی ہیں جبکہ ٹریفک خلاف ورزیوں پر اعتراض آن لائن جمع کرایا جاسکتا ہے۔
سعودی عرب: ڈرائیوروں کے لیے اہم خبر!
ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے ضبط شدہ گاڑیوں کے بارے میں آن لائن دریافت کیا جاسکتا ہے۔ انشورنس کی میعاد کے بارے میں معلومات بھی یہی ایپ بتائے گی۔
The post سعودی عرب: گاڑی مالکان اور ڈرائیوروں کیلئے اچھی خبر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3F1914q
No comments