Breaking News

متحدہ عرب امارات: کرونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد 100 سے بھی کم

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے کیسز میں کافی کمی آئی ہے، جمعرات کو نئے کیسز کی تعداد 100 سے بھی کم رہی۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 94 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کووڈ 19 کے مجموعی مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 39 ہزار 18 ہوگئی۔

ایک دن میں 140 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 32 ہزار 873 تک پہنچ چکی ہے۔

اماراتی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس سے 2 اموات ہوئیں جس کے بعد اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 126 ہوچکی ہے۔

The post متحدہ عرب امارات: کرونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد 100 سے بھی کم appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3C4yqIP

No comments