تعلیمی اداروں سے 30 کروڑ روپے بھتہ مانگنے والے دہشت گرد گرفتار

اسلام آباد: محکمہ انسداد دہشت گردی نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، دہشت گردوں نے تاجروں اور تعلیمی اداروں کو خط لکھ کر 30 کروڑ روپے بھتہ مانگا تھا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کی جس میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تاجر برادری اور تعلیمی اداروں کو بھتے کے لیے خط لکھتے تھے، دہشت گردوں نے بھتے کے لیے 10 کے قریب خط لکھے اور تاجروں سے 30 کروڑ روپے کا بھتہ مانگا۔
ترجمان کے مطابق دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کو بھی خط لکھا کہ ہمارے معاملے میں نہ آئیں، دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کو بھی ٹارگٹ کرنے کی دھمکی دی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے خط پوسٹ آفس سے بھیجے۔ دہشت گردوں کے کچھ ساتھی افغانستان میں ہیں ان کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔
The post تعلیمی اداروں سے 30 کروڑ روپے بھتہ مانگنے والے دہشت گرد گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3Ba626V
No comments