Breaking News

لکی مروت: پولیس موبائل پر فائرنگ، 4 اہلکار شہید

لکی مروت: صوبہ خیبر پختونخواہ میں دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں چار اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لکی مروت کے علاقے تنگ روڈپر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی ، فائرنگ سے تھانہ لکی پولیس کے اے ایس آئی سمیت چار اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق شہدا میں اے ایس آئی یعقوب، سپاہی مستقیم، سپاہی انعام اللہ اور ڈرائیور رحیم شامل ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بزدلانہ حملے کے بعد نامعلوم دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، آرپی او، ڈی پی او سمیت پولیس کی بھاری نفری جائےوقوعہ پر موجود ہے اور علاقے میں حملہ آوروں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

The post لکی مروت: پولیس موبائل پر فائرنگ، 4 اہلکار شہید appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3El4mt7

No comments