کاروبار کیلئے 5 لاکھ روپے بلاسود قرضہ، عوام کیلئے اہم خبر آگئی
اسلام آباد : وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت کاروبار کیلئے 5لاکھ روپے بلاسود قرضہ دیاجائےگا، 1400ارب روپے ہم اگلے تین سے 5سال میں دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کامیاب پاکستان پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں متوسط طبقے کی آمدن میں اضافے کیلئےکچھ نہیں کیاگیا، غریب خاندان صرف خواب ہی دیکھتے رہتے ہیں، ہم نے کوشش کی ہے کہ ایسے اقدامات کریں جس سےمعیشت مستحکم رہے،وزیرخزانہ
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کم لاگت گھروں کیلئے آسانی پیداکرنے کی کوشش کررہےہیں، موجودہ حکومت پائیدار ترقی کےلئے اقدامات کررہی ہے، معاشی ترقی کےلئےمعاشی پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔
پروگرام کے حوالے سے شوکت ترین نے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام کےتحت 5لاکھ کا قرضہ3سال کیلئے دینگے، کاروبار کیلئے 5لاکھ روپے بلاسود قرضہ دیاجائےگا، چھوٹے قرضوں کی وصولی کی شرح 99فیصد ہے،کامیاب ہنرمند پروگرام کےتحت ہر گھر کےایک فردکو ہنرمند بنائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بہت بڑا صحت کارڈ پروگرام شروع کیا، صحت کارڈ ہر گھرانے کو فراہم کیاجائےگا، کوئی کسی خاندان میں بیمار ہوتاہے تو جمع پنجی تک ختم ہوجاتی ہے۔
احساس پروگرام کے حوالے سے وزیر خزانہ نے کہا کہ احساس پروگرام کےذریعے ہم غریبون کےلئے اقدامات کررہےہیں، احساس پروگرام روکے گا نہیں بلکہ آگے کی طرف بڑھے گا، جیسے جیسے نتائج ملیں گے احساس پروگرام کو دیگر شعبوں کی طرف لیکرجائیں گے۔
شوکت ترین کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات سے نچلےطبقےکومستقل بنیادپرریلیف پیکج ملےگا، کوشش ہے کہ غریب طبقے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں، کامیاب پاکستان پروگرام لوگوں کو گھروں کی دہلیز پر پیسے فراہم کرے گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ 1400ارب روپے ہم اگلے تین سے 5سال میں دیں گے ، آج کا دن نچلے طبقے کےلئے انقلاب لیکر آئےگا، غریب کو اوپر اٹھانے کےلئے حکومت سبسڈائز کررہی ہے ، وزیراعظم عمران خان وہ وعدہ نبھارہےہیں جو 74سال پرانا ہے ، سیاستدان خواب تو دکھادیتے تھے مگر وہ پورے نہیں ہوتےتھے۔
The post کاروبار کیلئے 5 لاکھ روپے بلاسود قرضہ، عوام کیلئے اہم خبر آگئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3FhBjb6
No comments