مقبوضہ کشمیر میں تعینات ایک اور بھارتی فوجی کی پھندا لگا کر خود کشی
سری نگر : جموں و کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں کی جانب سے خودکشی کے واقعات میں ایک اور اضافہ ہوا ہے، جہاں ایک اور فوجی نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سری نگر سے چالیس کلومیٹر دور راجپورہ اونتی پورہ میں ایک کیمپ میں فوجی جوان نے مبینہ طور پر اپنے آپ کو گولی مار کر خود کشی کرلی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فوج کے 42 آر آر کیمپ میں خود کشی کرنے والی اہلکار کی شناخت سپوئے اسٹیفن کے نام سے ہوئی، کہا جارہا ہے کہ مبینہ طور پر خود کو اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر خودکشی کی ہے۔
اونتی پورہ پولیس اسٹیشن نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا کہ ابھی اس بات کا تعین نہیں ہوسکا ہے کہ آخر فوجی اہلکار نے یہ انتہائی قدم کیوں اٹھایا؟۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر : ایک اور بھارتی فوجی نے خود کو گولی مارلی
اس حوالے سے جموں و کشمیر کے حالات پر گہری نگاہ رکھنے والے مبصرین کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز اہلکاروں میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کی بہت سی وجوہات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ حکومت نے سیکورٹی اہلکاروں کے لئے یوگا اور دیگر نفسیاتی ورزشوں کو لازمی قرار دیا ہے لیکن باوجود اس کے جموں و کشمیر میں جوانوں کی جانب سے خودکشی کے واقعات گھٹنے کی بجائے بڑھ رہے ہیں۔
بھارتی سرکاری اعداد وشمار کے مطابق سال2010 سے 2019 تک ملک میں 1113 فوجی اہلکاروں کی خودکشی کے1113 مشتبہ واقعات درج کیے گئے۔ اگرچہ سرکاری اعداد و شمار میں کشمیر میں خودکشی کرنے والے سیکورٹی اہلکاروں کی تفصیلات الگ سے نہیں دی گئیں تاہم غالب گمان یہ ہے کہ سب سے زیادہ واقعات یہیں درج ہوئے ہیں۔
The post مقبوضہ کشمیر میں تعینات ایک اور بھارتی فوجی کی پھندا لگا کر خود کشی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3izE1iB
No comments