Breaking News

کابل تاریکی میں ڈوب گیا ‏

‏ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 220 کے وی کی لائن تباہ ہونے سے ملک ‏تاریکی میں ڈوب گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت کابل سمیت دیگر اضلا میں بجلی کی فراہم معطل ہونے سے ‏متاثرہ علاقے اندھیرے میں ڈوبے ہوئے ہیں جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دھماکے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکی ، لیکن اگر اس کی تصدیق حملے کے طور پر کی جاتی ہے تو یہ ‏اس بات کا مزید ثبوت ہوگا کہ سخت گیر عسکریت پسند سابق باغی طالبان کے اپنے باغی ہتھکنڈوں کو ان کے ‏خلاف کر رہے ہیں۔

برشنا پاور کمپنی نے صارفین کو پیغام میں کہا ہے کہ کچھ لمحے قبل صوبہ کابل کے علاقے قلعہ مراد بیگ میں ‏ایک دھماکے کے نتیجے میں بجلی کا پائلن تباہ ہو گیا جس سے 220 کے وی کی درآمد شدہ بجلی کی لائن تابہ ہو ‏گئی۔

اس کے نتیجے میں کابل اور کچھ دوسرے صوبوں میں بجلی کی ترسیل منقطع ہو گئی ہے۔

افغانستان بڑی حد تک اپنے شمالی پڑوسیوں ازبکستان اور تاجکستان سے درآمد ہونے والی بجلی پر انحصار کر رہا ‏ہے جس سے کراس کنٹری پاور لائن باغیوں کے لیے ایک اہم ہدف بن جاتی ہے۔

سابق امریکی حمایت یافتہ حکومت کے خلاف طالبان کی اپنی 20 سالہ جدوجہد کے دوران بجلی کے بنیادی ‏ڈھانچے پر کئی حملے کیے جاچکے ہیں۔

The post کابل تاریکی میں ڈوب گیا ‏ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3pp2xHf

No comments