باچا خان یونیورسٹی کے وائس چانسلر پر جعلی ڈگری کا الزام
چار سدہ: باچا خان یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر کی جانب سے وائس چانسلر اور رجسٹرار پر عائد کیے جانے والے الزامات کو مسترد کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق باچاخان یونیورسٹی کےاسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عمران نے وائس چانسلر بشیر احمد پر الزام عائد کیا کہ اُن کی ڈگری جعلی ہے، انہوں نے اپنے بھائی کو بھی بھاری تنخواہ پر قانونی ماہر مقرر کروایا۔
ڈاکٹر عمران نے کہا کہ باچا خان یونیورسٹی میں پہلے سے دو لیگل ایڈوائزر تھے مگر بشیر احمد نے اپنےاختیارات اور تعلقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھائی کو تعینات کروایا۔
اسسٹنٹ پروفیسر نے کہا کہ ’پروفیسروں کےچناؤکیلئے وائس چانسلر نے اہلیہ کو سلیکشن بورڈ میں شامل کیا اور درجنوں ملازمین کو ایڈ ہاک پر غیر قانونی بھرتی کیا، ایڈہاک ملازمین کی تقرری آرڈز کو رجسڑار نے چھپاکر رکھا‘۔
دوسری جانب باچا خان یونیورسٹی کے ترجمان نے ڈاکٹر عمران کے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عمران کا یونیورسٹی انتظامیہ سے بقایا جات کا تنازع چل رہا ہے، جس کی بنیاد پر انہوں نے الزامات عائد کیے‘۔
ترجمان نے بتایا کہ بقایاجات اور تجربہ سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے طریقہ کار موجود ہے، جس پر عمل کرنے کے بعد ہی یہ جاری کیا جائیں گے۔ باچاخان یونیورسٹی کےپبلک ریلیشن افسرنے بھی الزامات کو مستردکردیا۔
The post باچا خان یونیورسٹی کے وائس چانسلر پر جعلی ڈگری کا الزام appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3Di3IvM
No comments