اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں گولیاں چل گئیں

ملتان: پنجاب کے شہر ملتان کے نشتر اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ گولیاں چل گئیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ملتان کے نشتر اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے اسپتال میں خوف و ہراس پھیل گیا، ڈاکٹرز اور نرسز نے وارڈ کے دروازے بند کردیے، ایم ایس بھی ایمرجنسی وارڈ پہنچ گئے، اسپتال میں تمام افراد کا داخلہ بند کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کی اطلاع پر سی پی او سمیت بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، اسپتال کو گھیرے میں لے لیا۔
پولیس نے نشتر اسپتال میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 8 افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں میں ملتان کے علاقے ممتاز آباد میں جھگڑا ہوا تھا، زخمیوں کو اسپتال لایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: کراچی میں پانی کی لائن کے معاملے پر گولیاں چل گئیں
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پانی کی لائن کے معاملے پر دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ اور ڈنڈوں کے وار سے 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ علاقے میں پانی کی لائن لگانے کے دوران فائرنگ ہوئی، فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعے کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا، مظاہرین نے گلزار ہجری سہراب گوٹھ تھانے کا گھیراؤ کرلیا تھا۔
The post اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں گولیاں چل گئیں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3j9M1XO
No comments