Breaking News

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ کا امکان

نیپرا نے بجلی کی قیمت

اسلام آباد : سی پی سی اے نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 65 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی سفارش کردی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری شروع کردی، سی پی سی اے نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ درخواست دائر کردی۔

درخواست ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی، سی پی سی اے کی درخواست پر نیپرا 27 اکتوبر کو سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ستمبر میں پانی سے 36 اعشاریہ دو فیصد بجلی پیدا کی گئی اور کوئلے سے 17 اعشاریہ صفر پانچ فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

مہنگے فرنس آئل سے پیدا بجلی کی لاگت 19 روپے 23 پیسے فی یونٹ رہی جب کہ مقامی گیس سے 8.9 فیصد جب کہ درآمد ایل این جی سے 18.9 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

The post بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ کا امکان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3n1YnT0

No comments