Breaking News

کالعدم تنظیم سے معاہدہ، وزیراعظم کا پارٹی قیادت کو اعتماد میں‌ لینے کا فیصلہ، ذرائع

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کالعدم تنظیم سے ہونے والے معاہدے پر پارٹی قیادت کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کو وزیراعظم عمران خان کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق وزیراعظم نے اہم قومی ایشوز،مہنگائی اور سیاسی چیلنجز سے نمٹنےکیلئے سرگرم کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کالعدم تنظیم سے ہونے والے معاہدہ پرپارٹی قیادت کو اعتمادمیں لینےکافیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں عمران خان نے  آج تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔

کورکمیٹی کااجلاس آج شام4بجےوزیر اعظم ہاؤس میں طلب کیاگیا ہے، جس میں 3گورنر،2وزرائےاعلیٰ اوروفاقی وزراشریک ہوں گے جبکہ پی ٹی آئی قائدین،صوبائی وزرا،ارکان پارلیمنٹ بھی اجلاس میں ہوں گے۔

مزید پڑھیں: حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان معاہدے کے نکات سامنے آگئے

یہ بھی پڑھیں: حکومت پاکستان اور کالعدم جماعت کے درمیان معاہدہ طے پا گیا: مفتی منیب الرحمٰن

کورکمیٹی کالعدم تنظیم سےمعاہدےکےمعاملےپرغورکرےگی جبکہ مستقبل میں پیدا ہونے والے چلینجز سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی بھی طے کرے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم معاشی صورتحال اورپارلیمانی حکمت عملی سے شرکا کو آگاہ کریں گے جبکہ اجلاس میں سعودی عرب سےملنےوالے معاشی پیکج پربھی بات ہوگی علاوہ ازیں لاہور کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب اور مہم سے متعلق معاملات پر بھی غور کیا جائے گا۔

کورکمیٹی پارٹی کوفعال بنانے،کارکنوں کومتحرک کرنےپرمشاورت کرےگی۔

The post کالعدم تنظیم سے معاہدہ، وزیراعظم کا پارٹی قیادت کو اعتماد میں‌ لینے کا فیصلہ، ذرائع appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3vZHj4d

No comments