Breaking News

سعودی حکومت نے پاکستان میں موجود اقامہ ہولڈر کو خوشخبری سنا دی

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے چھٹیوں پر پاکستان گئے ہوئے اقامہ ہولڈر کی بڑی پریشانی دور کردی۔

تفصیلات کے مطابق مملکت کے محکمہ پاسپورٹ(جوازات) سے پاکستانی شہری نے اپنی پریشانی کا اظہار کیا کہ چھٹیوں پر سعودی عرب سے یہاں آیا مگر پابندی کی وجہ سے واپس نہیں جاسکا اسی لیے کفیل کی جانب سے ’ہروب‘ فائل کر دیا گیا، معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا اب میں دوبارہ دوسرے ویزے پرسعودی عرب جاسکتا ہوں۔

جوازات نے واضح کردیا کہ خروج وعودہ پر اپنے ملک جانے والے غیر ملکی کارکنان کا ہروب فائل نہیں ہو سکتا۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے بتایا کہ ہروب کا مطلب ہے آجر کے پاس سے فرار ہونا جبکہ چھٹی گئے ہوئے کارکن آجر کی مرضی سے خروج وعودہ پر جاتے ہیں۔

محکمہ کا مزید کہنا تھا کہ خروج وعودہ ویزا کارکن نہیں بلکہ آجر کے ’ابشر‘ یا ’مقیم‘ پورٹل سے لگایا جاتا ہے اس لیے خروج وعودہ پر جانے والوں کو ہروب کی کیٹیگری میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔

خیال رہے کہ بعض اوقات غیرملکی غلط فہمی کی وجہ سے بھی سمجھتے ہیں کہ ان کا ہروب لگ گیا ہے، اس ضمن میں معلومات جوازات کے آفیشل ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

The post سعودی حکومت نے پاکستان میں موجود اقامہ ہولڈر کو خوشخبری سنا دی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3GrQTl7

No comments