Breaking News

سعودی عرب: غیرملکی ہوجائیں خبردار! حکومت کا بڑا اعلان

ریاض: سعودی عرب میں غیرقانونی کاروبار کرنے والے تارکین وطن کو ایک بار پھر متنبہ کردیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سعودیوں کے نام سے کاروبار کرنے والے غیرملکیوں کو سخت سزائیں دی جائیں گی جبکہ جو سعودی، غیرملکی کو اپنے نام سے کاروبار کرانے کی اجازت دے گا اس پر بھی سزاؤں کا اطلاق ہوگا، پکڑے جانے پر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

سعودی وزارت تجارت نے خبردار کیا ہے کہ غیرقانونی کاروبار میں ملوث پایا جانے والا اصلاح حال کے نام سے دی جانے والی مہلت سے فائدہ نہیں اٹھا سکے گا لہذا وہ کارروائی سے قبل ہی از خود اس مہلت سے مستفید ہوں۔

وزارت کا کہنا ہے کہ مقررہ سزاؤں سے وہ لوگ مستثنی ہوں گے جو اصلاح حال کی درخواست دے چکے ہوں، اصلاح حال کی مہلت 16 فروری 2022 کو ختم ہوگی۔

‘جو سعودی کسی غیرملکی کو اپنے نام سے کاروبار کرا رہے ہوں یا جو غیر ملکی کسی سعودی کے نام سے کاروبار کررہے ہوں وہ پہلی فرصت میں مہلت سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے غیر قانونی کاروبار کو قانون کے دائرے میں لائیں’۔

سعودی وزارت نے مزید کہا کہ جو شخص بھی غیر قانونی کاروبار کو قانون کے دائرے میں لانے کی درخواست کرے گا اس پر کسی طرح کی کوئی سزا لاگو نہیں ہوگی۔

The post سعودی عرب: غیرملکی ہوجائیں خبردار! حکومت کا بڑا اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2YkQgbE

No comments