Breaking News

‘ایمازون، فیس بک اور گوگل پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں سرمایہ کاری کی خواہشمند’

واشنگٹن : سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ ایمازون، فیس بک، گوگل، ویزا، دیگر نمائندوں سے ملاقاتیں ہوئیں، امریکی سرمایہ کار آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرناچاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید خان کی سربراہی میں پاکستانی وفد واشنگٹن  پہنچا ، وفد میں رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ،سینیٹر ذیشان خانزادہ، سینیٹر افنان اللہ و دیگر شامل ہیں۔

دورے کے دوران سینیٹر فیصل جاوید خان کی سربراہی میں پاکستانی وفد  اہم ملاقاتیں کرے گا۔

سینیٹر فیصل جاوید نے واشنگٹن میں اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ایمازون، فیس بک، گوگل، ویزا، دیگر نمائندوں سے ملاقاتیں ہوئیں، امریکی سرمایہ کار آئی ٹی کےشعبے میں سرمایہ کاری کرناچاہتےہیں۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ امریکیوں کو پاکستان کے سپیشل ٹیکنالوجی زونز کے حوالے سے آگاہ کیا،امریکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے کیلئے قانون سازی کررہے ہیں۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ امریکی ارکان کانگریس اور سینیٹرز پاکستان کا دورہ کرنے کے خواہشمند ہیں۔

The post ‘ایمازون، فیس بک اور گوگل پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں سرمایہ کاری کی خواہشمند’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3jRePof

No comments