لاہور میں طبی عملے کی مبینہ غفلت سے مریضہ ہلاک

لاہور کے سروسز اسپتال میں طبی عملے کی مبینہ غفلت کے باعث مریضہ انتقال کرگئی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں میڈیکل اسٹاف کی مبینہ غفلت کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے۔
لاہور کے سروسز اسپتال میں مبینہ غفلت کے باعث مریضہ انتقال کرگئی، جس کی تحقیقات کے لیے سیکریٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر جاوید قاضی نے کمیٹی تشکیل دے دی۔
سیکریٹری صحت کا کہنا ہے کہ سمز کے پروفیسر ڈاکٹر عارف ندیم 4 رکنی کمیٹی کے کنوینر ہیں۔
کمیٹی غفلت ثابت ہونے پر ذمے داران کا تعین کرے گی اور 48 گھنٹوں میں تحقیقات رپورٹ محکمہ صحت کو پیش کرے گی۔
The post لاہور میں طبی عملے کی مبینہ غفلت سے مریضہ ہلاک appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3juxDJQ
No comments