نسلہ ٹاور کی ڈیڈ لائن ختم، نہیں جائیں گے، مکین ڈٹ گئے،
کراچی : رہائشی عمارت نسلہ ٹاور کو گرانے کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، نسلہ ٹاور کو ڈیڈ لائن گزرنے کے باجود سیل نہیں کیا جاسکا۔
ذرائع کے مطابق نسلہ ٹاورکے مکینوں کوعمارت خالی کرنے کیلئے دی گئی مہلت ختم ہوگئی لیکن بڑی تعداد میں مکینوں نے اپنے گھر خالی کرنے سے انکار کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ فلیٹوں کے مکین اپنا سامان اٹھا کر نقل مکانی کرکے یہاں سے جاچکے ہیں، مگر رہائشیوں کی اکثریت کسی طور بھی جانے کیلئے تیار نہیں۔
مکینوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کے بغیر ان کے گھر خالی نہ کرائے جائیں۔
گزشتہ شب12بجے بلڈنگ کو سیل کیا جانا تھا، کمشنر کراچی نے عمارت گرانےکیلئے کمپنیوں سے درخواستیں مانگ لیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے کراچی میں شاہراہ فیصل پر قائم نسلہ ٹاور کو ایک ہفتے میں بم کی مدد سے گرانے کا حکم جاری کیا تھا۔
The post نسلہ ٹاور کی ڈیڈ لائن ختم، نہیں جائیں گے، مکین ڈٹ گئے، appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3Cp97Bg
No comments