Breaking News

عبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں کن شخصیات کی آخری آرام گاہیں ہیں؟

کراچی : معروف فنکار عمر شریف کا جسد خاکی آخری دیدار کےلیے ان رہائش گاہ گلشن اقبال روانہ کردیا گیا ہے، مرحوم کی تدفین عبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں ہوگی۔

پاکستان کے لیجنڈ اداکار و کامیڈی کنگ عمر شریف شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے کے باوجود اولیا اللہ سے انتہائی عقیدت رکھتے تھے اور ان کی وصیت تھی کہ ان کی میت کو عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں دفن کیا جائے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ عبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں کون کون مدفون ہے؟

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور فاطمہ جناح کی بہن شیریں جناح کی قبر عبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں موجود ہیں۔

مزار کے احاطے میں جمعیت علمائے پاکستان کے سابق سربراہ علامہ شاہ احمد نورانی اور مشہور نعت خواں خورشید احمد آرام فرما رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین کی والدہ محترمہ سلطانہ محمود اور والدِگرامی شیخ لیاقت بھی مزار کے احاطے میں دفن ہیں۔

عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں معروف سیاسی شخصت رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر تاج حیدر کے والد سابق وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی پروفیسر کرار حسین بھی مدفون ہیں، اب کامیڈی کنگ عمر شریف بھی مزار کے شیخ لیاقت کمپاؤنڈ میں ابدی نیند سوئیں گے۔

The post عبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں کن شخصیات کی آخری آرام گاہیں ہیں؟ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3mt1MtJ

No comments