Breaking News

‘اشرف غنی کا انخلا اور فوج کی شکست’ امریکا نے معلومات پوشیدہ رکھی

افغانستان کی تعمیر نو کے لیے امریکی نگراں ادارے نے پینٹاگون اور محکمہ خارجہ پر اشرف غنی اور امریکی افواج کے انخلا سے متعلق معلومات چھپانے کا الزام عائد کردیا۔

یہ انکشاف سیگار کے سیکریٹری جنرل جان سوپکو نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ کی گزارش پر چند رپورٹس تک آن لائن رسائی عارضی طور پر معطل کر دی تاکہ امریکہ سے منسلک افغانوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

سیکریٹری جنرل نے دعویٰ کیا کہ امریکی محکمہ خارجہ نے سیگار کی ویب سائٹ پر موجود 2400 آئٹم ہٹانے کا کہا تھا جب کہ باقیوں تک عوام کی آن لائن رسائی کو بحال رکھا تھا۔

واضح رہے کہ امریکی کانگریس نے سابق افغان حکومت ختم ہونے اور فوج کے اچانک شکست کھانے سے متعلق تحقیات کی ذمہ داری سیگار کے انسپکٹر جنرل کو سونپی ہے، تاہم انسپکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر اشرف غنی کی حکومت کی درخواست پر پینٹاگون سال 2015 سے متعلقہ ڈیٹا جاری نہیں کر رہا۔

The post ‘اشرف غنی کا انخلا اور فوج کی شکست’ امریکا نے معلومات پوشیدہ رکھی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3jRt6Bg

No comments