حکومت کا نومبر میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد : حکومت نے نومبر میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا، مشترکہ اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اوربھارتی دہشت گردکلبھوشن سے متعلق بل سمیت دیگر بل منظورکرائے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا ، ای وی ایم اوربھارتی دہشت گردکلبھوشن سے متعلق بل پر اجلاس کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس نومبرمیں بلایا کائے گا ، ای وی ایم سمیت دیگربل مشترکہ اجلاس سےمنظورکرائیں گے، ای وی ایم کوقانون کے تحت نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بابراعوان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ٹیکنالوجی استعمال کی ہدایت کی تھی، حکومت سپریم کورٹ کےاحکامات پرعملدرآمدکررہی ہے، قانون سازی سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیں گے۔
اپوزیشن مذاکرات کےلئےکمیٹی کمیٹی کھیلناچاہتی ہے، اپوزیشن نےفیٹف سمیت کسی قانون سازی میں دلچسپی نہیں لی اگر اپوزیشن مذاکرات کرناچاہتی ہےتوایوان میں کرے، مذاکرات کیلئےسب سےبہترین فورم پارلیمنٹ کا فورم ہے۔
The post حکومت کا نومبر میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3vBh6IV
No comments