خطرے کی گھنٹی، بحیرہ عرب میں ڈیپ ڈپریشن سمندری طوفان ‘شاہین ‘ میں تبدیل
کراچی: بحیرہ عرب میں ڈیپ ڈپریشن سمندری طوفان شاہین ہوگیا ، سمندری طوفان بلوچستان کی ساحلی پٹی کے قریب سے گزرےگا تاہم سندھ کی ساحلی پٹی سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب میں ڈیپ ڈپریشن سمندری طوفان شاہین بن گیا ، چیف میٹ سردارسرفراز کی جانب سے کہا گیا کہ سمندری طوفان شاہین کانام قطر نے تجویز کیا ہے، سمندری طوفان کارخ عمان کی ساحلی پٹی کی جانب ہے۔
چیف میٹ کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان بلوچستان کی ساحلی پٹی کے قریب سے گزرےگا تاہم سندھ کی ساحلی پٹی سے کوئی خطرہ نہیں ہے اور سمندری طوفان سے تیزبارش اور اربن فلڈنگ کا خدشہ تھا وہ ٹل گیا ہے۔
سردارسرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں طوفانی بارش کاامکان نہیں تاہم آندھی اور تیز ہوائیں چلتی رہیں گی ، شہرمیں درمیانےسےتیزدرجے کی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں طوفانی بارش ہوسکتی ہ طوفان پسنی، گوادر اور اوڑمارا سے ہوتا ہوا عمان کی جانب جائے گا۔
The post خطرے کی گھنٹی، بحیرہ عرب میں ڈیپ ڈپریشن سمندری طوفان ‘شاہین ‘ میں تبدیل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3mfgPqT
No comments