Breaking News

‘پاکستان کی جانب انگلیاں نہ اٹھائی جائیں’

واشنگٹن : امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر کرسٹوفر وین ہولین کا کہنا ہے کہ سابق صدرٹرمپ کے انخلا کے معاہدے کے  نتیجے میں طالبان اقتدار میں آئے، پاکستان کی جانب انگلیاں نہ اٹھائی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر کرسٹوفر وین ہولین نے متناز ع افغان بل پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب انگلیاں نہ اٹھائی جائیں، سابق صدرٹرمپ نے طالبان سے نقائص سے بھرپورانخلا کا معاہدہ کیا اور معاہدے کے نتیجے میں طالبان اقتدار میں آئے۔

سینیٹر ہولین کا کہنا تھا کہ ری پبلکنز سینیٹرز کو انخلا کےمعاملے پر ٹرمپ کا محاسبہ کرنا چاہیئے ، متنازع افغان بل پرپاکستانی کمیونٹی کی تشویش سے آگاہ ہوں،ڈیموکریٹ سینیٹر ہولین

ڈیموکریٹ سینیٹر نے مزید کہا کہ امریکی سینیٹ میں آنےوالا ہربل قانون نہیں بنتا، پاکستان نےافغان مذاکرات یقینی بنانےمیں امریکا کی مددکی۔

دوسری جانب سینیٹر ہولین نے پاکستانی نژاد ڈیموکریٹ رہنما طاہرجاوید سے آن لائن میٹنگ میں گفتگو کی ، رہنما طاہرجاوید کا کہنا تھا کہ ریپبلکنز سینیٹرز کامتنازع بل ڈیموکریٹس سےمشاورت کرکےنہیں لایاگیا، متنازع بل کسی کمیٹی کاحصہ بنے گانہ ہی قانون۔

The post ‘پاکستان کی جانب انگلیاں نہ اٹھائی جائیں’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3olgi9p

No comments