Breaking News

پیٹرول کے بعد عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا گیا

لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات آنا شروع ہوگئے، ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول کے نرخوں میں بڑھوتی کے بعد لاہور کے ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 15 سے 20 فیصد تک اضافہ کردیا ہے۔ پنجاب کے دارالحکومت سے پشاور کرایا 1500 سے بڑھا کر 1600 کر دیا گیا۔

اسی طرح ٹرانسپورٹرز نے لاہور سے فیصل آباد کا کرایا 630 سے بڑھا کر 730 کردیا ہے۔

پیٹرول مہنگا: ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافہ؟

لاہور سے ملتان کرایہ 1130 سے بڑھ کر 1230 ہوگیا۔ صوبائی دارالحکومت سے خانیوال کرایہ 1000 سے بڑھا کر 1100 کر دیا گیا ہے۔ لاہور سے حیدرآباد کا کرایہ بڑھ کر 3600 ہوگیا۔

جبکہ لاہور سے کراچی کا کرایہ 3600 سے بڑھاکر 3800 کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول نالائق حکومت نے مہنگا کیا ہے عوام نے نہیں، کسی ٹرانسپورٹر کو کرایوں میں اضافہ نہیں کرنے دیں گے۔

The post پیٹرول کے بعد عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا گیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3p7BArF

No comments