سعودی عرب: مسافروں کیلئے خوشخبری، کورونا ٹیسٹ اور ہوٹل قرنطینہ کی پابندی ختم!
ریاض: سعودی عرب سے برطانیہ جانے والے مقامی شہریوں کے لیے پی سی آر رپورٹ(کورونا ٹیسٹ) اور ہوٹل قرنطینہ کی پابندی ختم کردی گئی۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے برطانیہ سفر کرنے والے سعودی شہریوں پر پیر 4 اکتوبر یعنی گزشتہ روز سے پی سی آر رپورٹ اور وہاں پہنچنے پر ہوٹل قرنطینہ کی پابندی ختم ہوگئی ہے۔
برطانوی درالحکومت لندن میں قائم سعودی سفارت خانے نے برطانیہ سفر کے خواہش مند سعودی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ یہاں کے قوانین و ضوابط کی پابندی کریں۔
جبکہ برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ مملکت سے برطانیہ کا سفر کرنے والوں کے لیے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا ضروری ہے، یہاں پہچنے کے بعد دو رز کے اندر کوونا ٹیسٹ کروائیں اور رہائشی فارم بھی بھریں۔
خیال رہے کہ برطانیہ نے 17 ستمبر کو سفری ضوابط میں نرمی کا اعلان کردیا تھا، نئے ضوابط پر عمل درآمد چار اکتوبر سے کیا جا رہا ہے۔ برطانوی حکومت نے کورونا ٹیسٹنگ کا عمل بھی سستا ترین بنایا ہے۔
ذہن نشین رہے کہ 4 اکتوبر اور اس کے بعد آنے والے ایسے مسافر جو ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا چکے ہیں انہیں روانگی سے قبل پی سی آر ٹیسٹ سے استثنی دیا گیا ہے۔
The post سعودی عرب: مسافروں کیلئے خوشخبری، کورونا ٹیسٹ اور ہوٹل قرنطینہ کی پابندی ختم! appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3oGgkJ4
No comments