Breaking News

سمندر میں طغیانی کل تک رہے گی، کراچی میں بارش کا امکان

سمندر

کراچی : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سمندری طوفان شاہین کراچی سے470کلومیٹرکے فاصلے پر ہے، سمندر میں طغیانی کل تک رہے گی، سندھ سمیت کراچی میں بارش کا بھی امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان شاہین سے متعلق 7واں الرٹ جاری کردیا، جس کے مطابق بحیرہ عرب میں موجود طوفان شاہین شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان شاہین کراچی سے470کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، سمندری طوفان شاہین کا گوادر سے فاصلہ125 ،اورماڑہ سے250کلومیٹر ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان بلوچستان کی ساحلی پٹی کے قریب سے گزرتے ہوئےآج شام عمان جائے گا، جس کے باعث بلوچستان کی ساحلی پٹی پر گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ گوادر، پسنی، لسبیلہ اور آواران میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں، کراچی سمیت زیریں سندھ میں آج ہلکی اور درمیانےدرجے کی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو3اکتوبر تک گہرے سمندرمیں نہ جانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3اکتوبر تک سمندر میں طغیانی رہے گی اور لہریں معمول سے زیادہ بلند ہونگی۔

The post سمندر میں طغیانی کل تک رہے گی، کراچی میں بارش کا امکان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/39VMVCe

No comments