Breaking News

سعودی عرب: کیا شوہر بیوی کو ڈرائیونگ سے منع کر سکتا ہے؟

ریاض: سعودی قانونی مشیر احمد عجب کا کہنا ہے کہ مملکت میں شوہر کو اس بات کا قانونی حق نہیں کہ وہ بیوی کو ڈرائیونگ سے منع کرے۔

قانونی مشیر نے کہا کہ صرف ایک صورت میں شوہر کا قانونی حق تصور کیا جائے جس میں وہ بیوی کو ڈرائیونگ سے منع کرسکتا ہے او وہ نکاح نامے میں اس شرط کا اندراج ہے۔

‘نکاح نامے میں بیوی نے برضا و رغبت نے اسے منظور کیا ہو، نکاح کے وقت فریقین کو ایسی شرائط سے اجتناب کرنا چاہئے جو مستقبل میں کسی کے لیے نقصان دہ ہوسکتے ہیں، تاہم عقد نکاح میں شرط عائد ہونے کے باوجود بیوی کو اختیار ہے کہ وہ اسے منسوخ کرانے کے لیے عدالت سے رجوع کرے۔’

ان کا کہنا تھا کہ بیوی کو ڈرائیونگ سے منع کرنے سے کئی مصلحتیں متاثر ہوتی ہیں۔

احمد کا ماننا ہے کہ ڈرائیونگ سے روکنے کی شرط حکومتی اجازت سے متصادم ہے، خواتین کی ڈرائیونگ اب وقت کی ضرورت بن گئی ہے جس سے کئی مصلحتیں پوری ہو رہی ہیں۔

شوہر کی طرف سے بیوی کو ڈرائیونگ کی اجازت نہ دینے کے معاملے کا حتمی فیصلہ قاضی پر منحصر ہے۔

The post سعودی عرب: کیا شوہر بیوی کو ڈرائیونگ سے منع کر سکتا ہے؟ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2ZxNMYt

No comments