کابل میں دھماکے کے بعد امارت اسلامی میں بڑا آپریشن ، داعش کا مرکز تباہ ، تمام جنگجو ہلاک
کابل : اماراتِ اسلامی کی سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے داعش کا مرکز تباہ کردیا،ترجمان امارت اسلامی افغانستان کا کہنا تھا کہ آپریشن فیصلہ کن اور کامیاب تھا،مرکز میں موجود داعش کے تمام ارکان کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اماراتِ اسلامی کی سیکیورٹی فورسز کے ایک خصوصی یونٹ نے کابل کے ضلع میں داعش کے خلاف آپریشن کیا ، افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ آپریشن میں داعش کے جنگجوؤں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں داعش کے تین جنگجو مارے گئے۔
اس حوالے سے طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آپریشن بہت فیصلہ کن تھا ، جو کامیاب تھا ، آپریشن میں داعش کا مرکز مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے اور داعش کے تمام ارکان ہلاک ہو گئے ہیں۔
#مهم:
شب گذشته در مربوطات حوزه هفدهم شهر کابل قطعه خاص مجاهدین امارت اسلامی بر یک لانۀ فتنه گرهای داعشی عملیات انجام دادند.
در نتیجه این عملیات که بسیار قاطع و موفقانه بود مرکز داعشی ها به گونه کامل تخریب و تمام داعشی های موجود در ان کشته شدند.— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) October 4, 2021
یاد رہے اس سے پہلے کابل میں عید گاہ مسجد کے داخلی دروازے کے قریب بم دھماکے میں آٹھ شہری جان بحق اور بیس زخمی ہوئے تھے، دھماکے کے وقت مسجد میں طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کی فاتحہ خونی ہو رہی تھی۔
The post کابل میں دھماکے کے بعد امارت اسلامی میں بڑا آپریشن ، داعش کا مرکز تباہ ، تمام جنگجو ہلاک appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3osvKR9
No comments