متحدہ عرب امارات میں اسکول دوبارہ کھولنے کے لیے مرحلہ وار نظام متعارف
ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں ابو ظہبی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے ویکسی نیشن لگوانے کی شرح کی بنیاد پر اسکول دوبارہ کھولنے کے لیے ایک نیا مرحلہ وار نظام متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق کمیٹی نے کرونا ایس او پیز میں نرمی اور معمول کے آپریشنز بحال کرنے کے لیے ویکسی نیشن لگوانے کی شرح کی بنیاد پر بلیو اسکول اقدام کی منظوری دی ہے۔
اس پر عملدر آمد رواں تعلیمی سال کے دوسرے سیشن سے کیا جائے گا، جن اسکولوں کے طلبہ اور عملے میں ویکسی نیشن کی شرح زیادہ ہوگی انہیں بتدریج ایس او پیز میں نرمی کی اجازت دی جائے گی۔
ان میں سماجی فاصلے کے تقاضوں میں کمی، ماسک کے پروٹوکول میں نرمی، کلاسوں اور اسکول ٹرانسپورٹ کی گنجائش میں اضافہ اور غیر نصابی سرگرمیوں کی بحالی جن میں اسکولوں کے اندر ایونٹس اور فیلڈ ٹرپ شامل ہیں۔
نئے اقدام کے تحت اسکولز کو چار زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پہلے زمرے میں اورنج سکول جہاں 50 فیصد سے کم طلبہ کو ویکسین لگی ہے، یلو اسکول جن کے 50 سے 60 فیصد طلبہ کو ویکسین لگی ہے، گرین اسکول جہاں 65 سے 84 فیصد طلبہ کو ویکسین لگی ہے اور بلیو اسکول جہاں 85 فیصد سے زائد طلبہ کو کو ویکسین لگی ہے۔
The post متحدہ عرب امارات میں اسکول دوبارہ کھولنے کے لیے مرحلہ وار نظام متعارف appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3lfVu1c
No comments