بابو سر ٹاپ پر سال کی پہلی برفباری، راستے بند کردیئے گئے
مانسہرہ : وادی کاغان میں بارش کے بعد پہاڑوں پر موسمِ سرما کی پہلی برف باری کے بعد موسم سرد ہوگیا ہے،13ہزار700فٹ بلندی پر واقع بابو سرٹاپ پر سال کی پہلی برفباری ہوگئی۔
اس برفباری کے بعد لوگ خوشگوار موڈ میں موسم سے لطف انداز ہوتے رہے، برفباری کی وجہ سے سڑکوں پر پھسلن بڑھ گئی جس کے باعث آمدورفت مکمل طور پر بند ہوگئی۔
پھسلن کے پیش نظر چلاس انتظامیہ نے ٹریفک عارضی طور پر روک دی ہے، بابوسرٹاپ پر موجود سیاحوں کوچلاس انتظامیہ نے سفرکرنے سےروک دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق چلاس انتظامیہ نے یہ فیصلہ حفاظتی اقدام کےطور پر کیا ہے، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بابو سرٹاپ پر صبح تک ٹریفک بحال کر دی جائے گی جبکہ مانسہرہ سے ناراں تک شاہراہ کاغان ٹریفک کے لیے بحال ہے۔
محکمۂ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ خیبر پختون خوا کے بالائی علاقوں، پنجاب کے شمالی حصوں سمیت اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی برسات اور بعض مقامات پر ژالہ باری ہوسکتی ہے۔
The post بابو سر ٹاپ پر سال کی پہلی برفباری، راستے بند کردیئے گئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3oN3d9h
No comments