Breaking News

‘120 ارب کے ریلیف پیکج کو دیکھ ایک گروہ پھر متحرک ہوگیا’

اسلام آباد : وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن جماعتوں کو مشورہ دیا ہے کہ ‘سیاست میں جگہ بنانے کےلیے اجلاسوں کی تاریخ نہیں لچھن بدلیں’۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ناکام اور مسترد شدہ سیاسی بے روزگاروں نے آج بیٹھک لگائی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ سیاسی بے روزگاروں کی انجمن نے فیصلہ کیا ہے کہ اچھے کام نہیں کریں گے اور آج کی بیٹھک کا دوسرا بڑا فیصلہ شفاف انتخابات میں رکاوٹ ڈالنا تھا کیوں کہ مخصوص گروہ چاہتا ہے انتخابات میں دھاندلی کے دروازے کھلے رہیں۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ سیاست میں جگہ بنانے کےلیے اجلاسوں کی تاریخ کے بجائے لچھن بدلیں کیوں کہ دلوں کا راستہ سازشوں سے نہیں توبہ کرکے ہموار کیا جاسکتا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 120 ارب روپے کے پیکج کو دیکھ کر ایک گروہ پھر متحرک ہوگیا ہے لیکن احتجاج کا مستقبل گزشتہ تحریکوں سے ہرگز مختلف نہیں ہوگا لیکن یہ بازو ہمارے آزمائے ہیں دھمکی سے مرعوب نہیں ہوں گے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پیکج سے اشیائے ضروریہ رعایتی نرخوں پر عوام کو دستیاب ہوں گی۔

The post ‘120 ارب کے ریلیف پیکج کو دیکھ ایک گروہ پھر متحرک ہوگیا’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3qerGoO

No comments