خان پور، 25 سالہ نوجوان اجتماعی بدفعلی کے بعد قتل
بہاولپور: پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں نوجوان کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے علاقے خان میں سیر کی لالچ دے کر ایک نوجوان کو اغوا کر کے اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق پچیس سالہ نوجوان کو چولستان لے جانے کی لالچ دے کر اغوا کیا گیا، ملزمان نے نوجوان سے اجتماعی زیادگی کی اور اُسے قتل کردیا۔
پولیس نےمرکزی ملزم سلیم کوگرفتار کرکے نشاندہی کے بعد لاش وقوعہ سے برآمد کرلی جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
میڈیکل رپورٹ میں مقتول کے ساتھ بدفعلی اور تشدد بھی ثابت ہوا ہے۔ پولیس نےمقدمہ درج کر کے دیگرملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردیے۔
پولیس حکام نے مقتول کی شناخت ظاہر نہیں کی البتہ ذرائع نے بتایا کہ مقتول کے اہل خانہ کو اس حوالے سے اطلاع کردی گئی ہے، قانونی کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی جائے گی۔
The post خان پور، 25 سالہ نوجوان اجتماعی بدفعلی کے بعد قتل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/30pMEpX
No comments