Breaking News

ہرنائی: کوئلے کی کان پر فائرنگ، 3 مزدور جاں بحق

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں پر قیامت ٹوٹ پڑی۔

تفصیلات کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ ذالاوان میں کان میں کام کرنےوالے مزدورں پر فائرنگ ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ہرنائی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تینوں مزدور کوئلے کی کان میں کام کرتےتھے، فوری طور پر جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

واقعے کے بعد لیویز اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں اکثر و بیشتر کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں پر حملے کے واقعات منظر عام پر آتے رہتے ہیں۔

رواں سال کے آغاز میں بلوچستان کے ہی علاقے مچھ میں 10 کان کنوں کو ذبح کرکے قتل کردیا گیا ہے، حملے کی ذمہ داری کالعدم داعش نے قبل کی تھی۔ جاں بحق ہونے والے کان کنوں کو تعلق ہزارہ برادری سے تھا۔

The post ہرنائی: کوئلے کی کان پر فائرنگ، 3 مزدور جاں بحق appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3HKcbv8

No comments