5 سے 11 سال کے بچوں کیلئے فائزر ویکسین کی منظوری
ریاض: سعودی عرب میں 5 سے 11 برس کے بچوں کے لیے فائزر ویکسین کی منظوری دے دی گئی۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے مملکت میں پانچ سے گیارہ سال تک کے بچوں اور بچیوں کو فائزر ویکسین لگانے کی منظوری دی ہے۔
ادویہ ساز کمپنی فائزر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی سے 11 سال اور اس سے کم عمر کے بچوں کے لیے ویکسینیشن کی منظوری کی درخواست کی تھی جو قبول کرلی گئی۔
کمپنی نے بتایا کہ سعودی عرب کے صحت ادارے پانچ برس اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں کو فائزر ویکسین فراہم کرنے کے مجاز ہوگئے ہیں۔
ایس ایف ڈی اے نے پانچ برس اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں کے لیے فائزر ویکسین فراہم کرنے کی اجازت ریسرچ اور تجربات کے مثبت اور کامیاب نتائج سامنے آنے پر دی ہے۔
طبی تحقیق نے ثابت کردیا کہ اس زمرے میں شامل بچوں کو فائزر ویکسین دی جاسکتی ہے۔
The post 5 سے 11 سال کے بچوں کیلئے فائزر ویکسین کی منظوری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2ZVO9fe
No comments