’نیٹی جیٹی پر 6 لین پر مشتمل پل کی تعمیر‘
وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ کے پی ٹی نیٹی جیٹی پر 6 لین پر مشتمل پل کی تعمیر کررہا ہے پل کی تعمیر پر دو اعشاریہ تین بلین روپے لاگت آئے گی اور اسے اٹھارہ ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔
سوشل میڈیا کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں علی زیدی نے کہا کہ ڈھائی سال کی منصوبہ بندی کے بعد کے پی ٹی نیٹی جیٹی پر چھ لین پر مشتمل پل کی تعمیر کررہا ہے جو ایسٹ اور ویسٹ وہارف کو آپس میں جوڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ پل کی تعمیر پر دواعشاریہ تین بلین روپے لاگت آئے گی اور اسے اٹھارہ ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔
A big challenge for @official_kpt has been the movement of cargo & traffic congestions caused by it. After 2 1/2 yrs of planning/tendering etc, KPT is contracting a 6 lane bridge connecting East & West Wharfs along Native Jetty costing Rs.2.3B. Completion in 18 moths#BlueEconomy pic.twitter.com/DpqWtPFt54
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) November 29, 2021
وفاقی وزیر بحری کا کہنا تھا کہ کارگوز اور ٹریفک کی روانی میں مشکلات کراچی پورٹ ٹرسٹ کے لئے ایک بڑا چیلنج رہا ہے۔
The post ’نیٹی جیٹی پر 6 لین پر مشتمل پل کی تعمیر‘ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3o6kObz
No comments