کس عمر کے کتنے ووٹرز؟ پہلی بار تفصیلات منظرعام پر
الیکشن کمیشن نے پہلی مرتبہ عمر کے تناسب سے ووٹرز کی تفصیلات جاری کر دیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں18سے 25سال کےدرمیان 2کروڑ 35 لاکھ89ہزار سے زائد ووٹرز ہیں جب کہ 26سے35سال عمر تک سب سے زیادہ3کروڑ 19لاکھ 82 ہزار سےزائدووٹرز ہیں۔
اسی طرح 36سے45سال کی عمر تک کے 2کروڑ53لاکھ 63ہزار اور 46 سے55سال کی عمرتک 1کروڑ72 لاکھ 79ہزار سے زائدووٹرز ہیں۔
ملک میں 56سے65 سال کی عمرتک 1کروڑ 9لاکھ82 ہزار سے زائدڈووٹرز ہیں، 65سال سے زائد عمر کے 1کروڑ 20 لاکھ 2ہزار سے زائد ووٹرز ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مرد ووٹرز 6کروڑ 65لاکھ سےزائد اور خواتین ووٹرز 5کروڑ46لاکھ سے زائد ہیں۔
الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے انتظامات مکمل کرتے ہوئے عملے کے تبادلے اور تقرریوں پر پابندی عائد کر دی۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹرز کو مراسلہ بھیجا ہے جس کے مطابق اب صوبائی حکومتیں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایسے کسی افسران کا تبادلہ نہیں کرسکیں گے جوکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹرز فہرست کے عمل شریک ہیں۔
The post کس عمر کے کتنے ووٹرز؟ پہلی بار تفصیلات منظرعام پر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3BODWOP
No comments