پاکستان میں کورونا ویکسین بوسٹر ڈوز لگانے کی منظوری ، کن افراد کو لگائی جائے گی؟
اسلام آباد : این سی اوسی نے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کی منظوری دے دی ، پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ورکرز، پچاس سال سےزائدعمراور کمزور قوت مدافعت والے افراد کو لگائی جائے گی تاہم بوسٹر ڈوز اور گذشتہ ڈوز کے درمیان چھ ماہ کا وقفہ لازمی قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراسدعمر اور میجرجنرل ظفراقبال کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا ڈاکٹرفیصل سلطان این سی او سی اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ صوبائی وزرائے صحت، چیف سیکریٹریز نے ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کی۔
اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ این سی او سی کا اجلاس 30نومبرکوہوا، جس میں این سی او سی نے کورونا صورتحال، نیشنل ویکسین اسٹریٹجی ، شہروں میں جاری ویکسی نیشن مہم پرتفصیلی غور کیا گیا۔
این سی اوسی نے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز کے آغاز کی منظوری دے دی اور کورونا ویکسی نیشن سے متعلق سخت اقدامات پر اتفاق کیا گیا، یکم دسمبرسے ملک میں خصوصی کوروناویکسی نیشن مہم چلائی جائے گی۔
این سی اوسی نے پبلک مقامات پرویکسی نیشن ٹیم تعینات کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیمیں پبلک مقامات پرموجود شہریوں کوکورونا ویکسین لگائے گی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے صوبوں کوکوروناویکسی نیشن کیلئے سخت اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
متعلقہ حکام نے کورونا پھیلاو،اموات کی شرح، اسپتال داخلوں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن سے متعلق40 کال سینٹرز قائم کردیے ہیں، کال سینٹرز کورونا ویکسین سیکنڈ ڈوز کیلئے شہریوں سے رابطے کریں گے۔
صوبوں نے کورونا ٹیسٹنگ، ویکسی نیشن اور کال سینٹرز کے قیام پربریفنگ میں بتایا کہ صوبوں میں ویکسی نیشن کی شرح میں بہتری کیلئے اقدامات جاری ہیں، صوبے ویکسی نیشن آؤٹ ریچ مہم شروع کریں گے۔
این سی او سی نے ہوائی اڈوں پر اسکریننگ سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا صوبے افریقی ساختہ کورونا پر خصوصی فوکس رکھیں۔
این سی اوسی کا کہنا ہے کہ بوسٹرڈوزہیلتھ ورکرز،50سال سے زائدعمر کے افراد اور کمزورقوت مدافعت والےافراد کو لگائی جائے گی ، کورونا بوسٹر ڈوز شہریوں کیلئےمفت دستیاب ہوگی تاہم بوسٹر ڈوز اور گزشتہ ڈوز کے درمیان 6 ماہ کا وقفہ لازمی ہوگا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے کہا کہ افریقی ساختہ کوروناوائرس سےبچاؤ کاواحد حل ویکسی نیشن ہے، شہری کوروناایس اوپیزپرسختی سےعملدرآمدکریں، اور ماسک،سماجی فاصلہ، ہاتھ دھونےکاخیال رکھیں۔
The post پاکستان میں کورونا ویکسین بوسٹر ڈوز لگانے کی منظوری ، کن افراد کو لگائی جائے گی؟ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/31kgkoV
No comments