Breaking News

ایئرپورٹ عملے نے دل جیت لیے

لاہور ایئرپورٹ پر تعینات ایوی ایشن عملے نے فرضی شناسی کی مثال قائم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ پر عملے نے شارجہ سے آئے مسافر کا 5 لاکھ مالیت سے زائد کا گمشدہ سامان واپس لوٹا دیا، انتظامیہ نے شہری کے کردار کو سراہا۔

ڈائریکٹر سکیورٹی سلمان عزیز اور ایئرپورٹ مینیجر نزیر چودھری نے عملے کی ایمانداری پر خراج تحسین پیش کیا۔ محمد طاھر اور رضوان اسکندر کو اعزازی تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا۔

مسافر کاشف رزاق اپنا 4.6 تولہ سونا ایئرپورٹ پارکنگ میں بھول گیا تھا۔

ایئرپورٹ مینیجر نذیر چودھری کا کہنا ہے کہ مسافروں کے جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے۔

دریں اثنا ڈائریکٹر سکیورٹی سلمان عزیز نے کہا پارکنگ میں نصب جدید سکیورٹی کیمروں کی مدد سے سامان ڈھونڈ کر حوالے کیا۔

The post ایئرپورٹ عملے نے دل جیت لیے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/30ZWAXE

No comments