Breaking News

یو اے ای: چند گھنٹوں کے لئے رینٹ پر گاڑی خریدنے کے حوالے سے ضوابط کی مکمل تفصیلات جاری کردی گئیں

ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں ٹریفک رش کو کم کرنے اور شہریوں کو اسمارٹ طریقہ ٹریفک قوانین سے آشنا کرانے کی غرض سے بڑی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

حکام نے ابوظبی میں گھنٹوں کے حساب سے گاڑی رینٹ پر دینے کے حوالے سے قواعدوضوابط مختص کرلئے، شروع کی جانے والا یہ اسمارٹ سروس صارفین کو ایک ایپلی کیشن کے زریعے قریب ترین سستا رینٹل کار کی شناخت کرنے اور پھر استعمال کے مطابق گاڑی چلانے اور
ادائیگی کے قابل بناتی ہے۔

گھنٹوں کے حساب سے گاڑی زیادہ سے زیادہ چھ گھنٹے فی دن کرائے پر لی جاسکتی ہیں، کوئی بھی اقتصادی ترقی کے محکمے اور آئی سی ٹی سے اجازت حاصل کئے بغیر گاڑیاں گھنٹوں کے حساب سے کرائے پر نہیں دے سکتا۔

اس مقصد کے لئے صرف لائسنس یافتہ گاڑیاں ہی مختص کئے گئے ہیں جو مخصوص علاقوں میں کرائے پر دی جاسکتی ہیں،اس کے لئے چند لازمی شرائط یہ ہیں۔

رجسٹرڈ ڈرائیونگ لائسنس ہو۔

متعلق آپریٹنگ انٹیٹی کے تصدیق شدہ اسمارٹ اپیلی کیشن پر رجسٹرڈ ہو۔

ابوظبی کے متعلقہ ٹریفک قوانین اور قانون سازی سے موافق ہو۔

ان سب سمیت گاڑیوں کو لازمی طور پر وہ شخص چلائے جو رجسٹرڈ استعمال کنندہ ہو۔

انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ کے سینٹر آئی سی سی کے ایگزیکٹو ریگولیشن اس حوالے سے آپریٹنگ اداروں اور صارفین کی ذمے داریوں کا احاطہ کرتے ہیں،خلاف ورزیوں پر جرمانے اور سزائیں بھی دی جائیں گی۔

The post یو اے ای: چند گھنٹوں کے لئے رینٹ پر گاڑی خریدنے کے حوالے سے ضوابط کی مکمل تفصیلات جاری کردی گئیں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3cGOFR7

No comments