سعودی عرب: گاڑی مالکان اور ڈرائیوروں کیلئے خوشخبری
ریاض: سعودی محکمہ ٹریفک نے سہولت کے لیے ڈیجیٹل وہیکل رجسٹریشن کارڈ متعارف کرا دیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں اس اقدام سے گاڑی مالکان یا ڈرائیوروں کو ڈیجیٹل وہیل رجسٹریشن کارڈ رکھنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی کیوں کارڈ اب ڈیجیٹل کی صورت میسر ہوگی۔
سعودی محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ اسمارٹ موبائل سے آن لائن پلیٹ فارم ‘ابشر’ کے ذریعے ڈیجیٹل وہیکل رجسٹریشن کارڈ دکھایا جاسکتا ہے۔
امتدادًا لتعزيز الاستفادة من التحول الرقمي في التعاملات الحكومية؛ الآن يمكّن تطبيق #أبشر في الهواتف الذكية من عرض تفاصيل رخصة سير المركبة رقميًا وإثبات حالتها وملكيتها.#ملتقى_أبشر_السابع pic.twitter.com/3XIdVphFMy
— المرور السعودي (@eMoroor) November 3, 2021
محکمہ نے ڈیجیٹل وہیکل رجسٹریشن حاصل کرنے کا طریقہ بتایا کہ ابشر ایپ تک رسائی حاصل کرکے ڈیجیٹل آئی ڈی کا انتخاب کریں، پھر ڈیجیٹل آئی ڈی کو ایکٹیو کیا جائے، بعد ازاں ڈیجیٹل وہیکل رجسٹریشن لائسنس سروس کا انتخاب کریں، اس طرح موبائل کی اسکرین پر ڈیجیٹل کارڈ شو ہوجائے گا۔
ایپ پر آن لائن یہ بھی پتایا لگایا جاسکے گا یہ کارڈ مؤثر ہے یا نہیں ہے۔
The post سعودی عرب: گاڑی مالکان اور ڈرائیوروں کیلئے خوشخبری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3EPRLya
No comments