کراچی میں پولیس کے ہاتھوں ایس پی رینک کا افسر گرفتار

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں پولیس نے ایس پی رینک کے افسر کو حراست میں لے لیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سرجانی ٹاؤن پولیس نے ایس پی رینک کے پولیس افسر کو گرفتار کرلیا، افسر پر زمینوں پر قبضوں اور زبردستی تعمیرات کرانے کا الزام ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زیر حراست افسرکے خلاف ضلع وسطی اور سرجانی میں شکایات درج ہیں۔
پولیس افسر تھانے سے بھاگنے کی کوشش میں گر کر زخمی
پولیس کے مطابق افسر سرجانی میں اپنی پولیس موبائل لاکر زمینوں پر زبردستی تعمیرات کروارہا تھا، افسر لوگوں کو ڈرانے کے لیے سرجانی کے دیگر افسران کا نام استعمال کررہا تھا۔
اعلیٰ پولیس حکام کے مطابق جب سرجانی پولیس موقع پر پہنچی تو افسر وہاں سے فرار ہونے لگا، سرجانی پولیس نے افسر کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر حراست پولیس افسر نے تھانے سے بھی بھاگنے کی کوشش کی، پولیس افسر بھاگتے ہوئے گر گیا اور اسے چوٹیں آئیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ افسر کے خلاف جن افراد نے شکایات کیں انہیں طلب کیا گیا ہے، متاثرہ شہریوں کی درخواست کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
The post کراچی میں پولیس کے ہاتھوں ایس پی رینک کا افسر گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3x95fm1
No comments