خیرپور میں بربریت کی انتہا: ننھا طالب علم مبینہ زیادتی کے بعد قتل

خیرپور: صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں افسوسناک واقعے نے ہر آنکھ کو اشکبار کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیرپور کے علاقے ببرلو کے ہندو محلے سے گذشتہ روز ایک پانچویں کلاس کا طالب علم کانا سچ دیو لاپتہ ہوگیا تھا، واقعے کی اطلاع ملنے پر اہل محلہ نے گھر والوں کے ہمراہ بچے کی تلاش شروع کی، رات گئے تک تلاش جاری رہی مگر بچہ کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔
اہل محلہ کی جانب سے آج علی الصبح کانا سچ دیو کی تلاش شروع کی گئی تو ایک خالی گھر سے بچے کی نعش برآمد ہوئی، بچے کی لاش کو دیکھ کر اہل خانہ پر قیامت ٹوٹ پڑی اور وہ زاروقطار رونے لگے۔
مقامی پولیس بھی جائے حادثے پر پہنچی اور بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال خیرپور منتقل کیا گیا، جہاں پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچے سے زیادتی ثابت ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق بچے کے جسم پر تشدد کے بھی نشانات ہیں، دلخراش واقعے کے بعد ہندو محلے میں سخت اشتعال پھیل گیا لواحقین نے فوری طور پر انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شک کی بنیاد پر دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
The post خیرپور میں بربریت کی انتہا: ننھا طالب علم مبینہ زیادتی کے بعد قتل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3oNVTZg
No comments