قتل کے دو ملزمان کو دی گئیں قید وجرمانے کی سزائیں کالعدم قرار
کراچی : سندھ کی اعلیٰ عدالت نے پیر کے روز انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے سزائے موت پانے والے پانچ ملزمان کی سزائیں کالعدم قرار دے دی ہیں۔
سندھ ہائی کورٹ میں قتل کے ایک اور مقدمے کے دو ملزمان کو سزاؤں سے بری کردیا گیا، عدالت کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شہادتیں پیش نہیں کی گئیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کامران نامی نوجوان کو نومبر2014میں کورنگی کے علاقے میں بے دردی سے قتل کیا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے دو ملزمان ندیم عرف منگا اور ذیشان کو گرفتار کیا تھا۔
خصوصی عدالت نے ملزمان کو عمرقید اور2،دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، ملزمان نے ماتحت عدالت کی سزاؤں کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی۔
اپیلٹ بینچ نے ملزمان کی اپیل منظورکی اور ماتحت عدالت کی جانب سے دی گئیں سزائیں کالعدم قرار دے دیں تاہم عدالت کی جانب سے مذکورہ ملزمان کی رہائی کا حکم دیا گیا ہے یا نہیں اس حوالے سے کوئی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی ہے۔
The post قتل کے دو ملزمان کو دی گئیں قید وجرمانے کی سزائیں کالعدم قرار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3jVtK0E
No comments