کراچی: لیاقت آباد تین ہٹی کے قریب جھگیوں میں آتشزدگی

کراچی: شہر قائد میں آتشزدگی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد تین ہٹی کے قریب جھگیوں میں آگ لگ گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی، آگ کے باعث دور دور تک آسمان پر سیاہ بادل دکھائی دینے لگے۔
آتشزدگی کی اطلاع فوری طور پر فائر بریگیڈ کو دی گئی جو حسب روایت تاخیر سے پہنچی اور امدادی کاموں کا آغاز کیا، آگ کی شدت کو مد نظر رکھتے ہوئے مزید دو فائربریگیڈ گاڑی کو طلب کیا گیا۔
بعد ازاں فائربریگیڈکی 3 گاڑیوں نےقابوپایا، آگ لگنےسےمتعددجھگیاں جل گئیں تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
The post کراچی: لیاقت آباد تین ہٹی کے قریب جھگیوں میں آتشزدگی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/30M20Fx
No comments