روس کے دو درجن سے زائد سفارت کاروں کا امریکا چھوڑنے کا اعلان
واشنگٹن / ماسکو: روسی سفارت کاروں نے ویزہ میں توسیع سے انکار کے بعد امریکا چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے روس کے 27 سفارت کاروں اور اہل خانہ کے ویزوں کو مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے بعد اب روسی سفارت کار بھی 30 جنوری کو اپنے وطن روانہ ہوجائیں گے۔
امریکا میں تعینات روسی سفیر اناتولی انتونیوف نے بتایا کہ روس کے 27 سفارت کار بمعہ اہل خانہ امریکا سے جنوری کی تیس تاریخ کو روانہ ہوجائیں گے کیونکہ امریکا کی جانب سے بھی واپس جانے کا حکم موصول ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روسی سفارت کار اپنی مرضی سے امریکا نہیں چھوڑ رہے بلکہ وائٹ ہاؤس انتظامیہ انہیں بے دخل کررہی ہے، ایسی صورت میں ہمارے لیے خدمات کو جاری رکھنا مشکل ہوجائے گا۔
روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ویزوں کی میعاد میں توسیع نہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایسی صورت میں ہماری پاس سفارت کاروں کو واپس بلانا ہی واحد حل ہے۔
The post روس کے دو درجن سے زائد سفارت کاروں کا امریکا چھوڑنے کا اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3cWH4hK
No comments