زچگی کے بعد خاتون کو اسپتال کے باہر تڑپتا چھوڑ دیا گیا

پنجاب کے شہر سرگودھا میں زچگی کے عمل سے گزرنے والی خاتون کو مبینہ طور پر اسپتال سے نکال دیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سرگودھا کے مولا بخش اسپتال سے ایک روز قبل بڑے آپریشن سے زچگی کے عمل سے گزرنے والی خاتون کو مبینہ طور پر اسپتال سے باہر نکال دیا گیا۔
خاتون مریض خون میں لت پت فٹ پاتھ پر تڑپتی رہی
ذرائع کے مطابق خاتون مریض خون میں لت پت فٹ پاتھ پر تڑپتی رہی پر کسی کو رحم نہ آیا۔
خاتون کو ڈلیوری کے لیے اسپتال لایا گیا تھا، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ پروین بی بی کو گزشتہ روز مولا بخش اسپتال لایا گیا تھا ان کی حالت نازک تھی۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق آپریشن کے ذریعے بچے کی قبل از وقت پیدائش ہوئی، بچہ بھی تشویش ناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔
اسپتال انتظامیہ سے اس سارے معاملے پر بات کی گئی تو کوئی تسلی بخش جواب نہ ملا اور ٹال مٹول کی جاتی رہی۔
The post زچگی کے بعد خاتون کو اسپتال کے باہر تڑپتا چھوڑ دیا گیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3HRpudg
No comments