Breaking News

سعودی عرب نے بڑی پابندی عائد کردی

ریاض: سعودی حکومت نے 12سال سے کم عمر بچوں کے مسجدالحرام میں داخلے پر پابندی کردی اور کہا توکلنا ایپ کے ذریعے بچوں کے عمرے اور نماز کا اجازت نامہ جاری نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ 12سال سے کم عمر بچوں کے مسجدالحرام میں داخلے پر پابندی کردی ہے ، 12سال سے کم عمر بچےعمرہ اور نماز کے اجازت ناموں کی شرائط پر پورا نہیں اترتے۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا تھا کہ توکلنا ایپ کے ذریعے ان کے نام سے عمرے اور نماز کا اجازت نامہ جاری نہیں ہوگا ، 12سال یا زائد عمر کے افراد کو اجازت نامہ ویکسین شرائط کیساتھ جاری ہوگا۔

سعودی حکام نے کہا کہ مؤثر اجازت نامے کے بغیر کسی کو عمرے یا نماز کیلئے داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یاد رہے چند روز قبل سعودی حکومت نے ایک عمرے سے دوسرے عمرے کے درمیان 15 دن کی شرط ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ اجازت نامے کی معیاد ختم ہوتے ہی نئے عمرے کا اجازت نامہ لیا جا سکے گا۔

عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ اب ایک عمرے سے دوسرے عمرے کے درمیان انتظار نہیں کرنا پڑے گا، نئے عمرے کا اجازت نامہ پہلا اجازت نامہ ختم ہوتے ہی توکلنا یا اعتمرنا ایپ کے ذریعے حاصل کیا جاسکے گا۔

The post سعودی عرب نے بڑی پابندی عائد کردی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3nMKmZH

No comments