Breaking News

چینی کی مقررہ قیمت پر دستیابی کیلئے پنجاب حکومت متحرک

لاہور : پنجاب حکومت نے چینی کی مقررہ قیمت پر دستیابی کیلئے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا اور بڑی مقدار میں ذخیرہ کی گئی چینی برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق چینی کی مقررہ قیمت پر دستیابی کیلئے پنجاب حکومت متحرک ہوگئی ، صوبے میں چینی کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا گیا۔

لاہور، سرگودھا،ساہیوال، فیصل آباد، رحیم یار خان میں کارروائیاں کی گئیں ، اس دوران سرگودھا اورفیصل آباد میں 2 شوگر ملیں سیل کردی گئیں جبکہ مختلف شہروں میں بڑی مقدار میں ذخیرہ کی گئی چینی برآمد بھی کی گئی۔

لاہور میں 100تھیلے چینی، سرگودھا میں 480 تھیلے چینی برآمدکی گئی جبکہ رحیم یار خان میں 6757میٹرک ٹن چینی سرکاری تحویل میں لی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے محکمہ خوراک اورپولیس کی ٹیموں کے ہمراہ چھاپے مارے، تحویل میں لی گئی چینی کوکنٹرول ریٹ پر مارکیٹ میں فروخت کیا جائے گا۔

چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا ہے کہ صارفین کو لوٹنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن بلاتفریق جاری رہےگا، چینی ریٹیل89.75روپے فی کلوگرام سےزائدپر فروخت کی اجازت نہیں۔

The post چینی کی مقررہ قیمت پر دستیابی کیلئے پنجاب حکومت متحرک appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3mLZsQ1

No comments